سندھ حکومت توانائی کی ترقی اور اصلاحات لانے کی خواہاں ہے ،مرادعلی شاہ
کراچی (آواز نیوز )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت توانائی کی ترقی اور اصلاحات لانے کی خواہاں ہے تاکہ شہر قائد کی معیشت مزید مستحکم اور ملازمتیں پیدا ہوسکیں۔
تقریب میں وزیر توانائی امتیاز شیخ، مرتضیٰ وہاب ، سفارت کار آصف خان ، کاروباری حضرات اور سول سوسائٹی کے اہم شخصیات نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے پہنچے پر کے الیکٹرک کے سی ای او سید مونس علوی نے گرڈ اسٹیشن کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ سیمینز کے ایم ڈی مارکس نے پروجیکٹ کی تکنیکی خصوصیات کے حوالے سے بریف کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کے الیکٹرک کے KV 500 گرڈ اسٹیشن کے Excavator کو خود چلا تے ہوئے سنگ بنیا د رکھا۔ تقریب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم معیاری اور سستی بجلی پیدا کرنے اور بہتر توانائی کے نظام کی تعمیر کے خواہاں ہیں۔
سندھ حکومت اور کے الیکٹرک مل کر کراچی کے انرجی لینڈ اسکیپ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کام کر رہے ہیں، یہ حقیقت ہے کہ جب مل کر بیٹھتے ہیں تو درپیش چیلنجز کے مسائل کا حل سامنے نکل آتا ہے۔
ہمیں اس جذبے کے ساتھ عام آدمی کی بہتری کے لیے آگے بڑھنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ میں کے الیکٹرک کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے سنگ بنیاد کی تقریب میں مدعو کیا اور سیمنز کمپنی اور جرمن قونصل جنرل کا بھی مشکور ہوں جو اس اہم منصوبے میں شرکت کی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ منصوبہ اہم اس لئے ہے کہ کیوں کہ انفراسٹیکچر کی ترقی خاص طور پر شعبہ توانائی ملک کی نشونما، ترقی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور مذکورہ گرڈاسٹیشن کی بدولت نیشنل گرڈ سے اضافی توانائی حاصل کرنے میں مدد ملے گی جس سے کراچی کی صنعتی علاقوں سمیت ملحقہ علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں انجنیئرز اور پروجیکٹ ڈزائنرز کی کاوشوں کو ہرگز نہیں بھولنا چاہئے جن کے بغیر یہ سب ممکن نہیں ہوتا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی اور پاکستان کی توانائی انفرااسٹرکچر کی تعمیر اور خدمات کے حوالے سے سیمنز کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیمنز نے معیاری انجنیئرنگ پروڈکٹ اور خدمات کی فراہمی کے حوالے سے بہترین کام کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کے الیکٹرک کراچی کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے اور مسائل کے حل میں اہم خدمات سرانجام دی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم بہتر توانائی کے نظام کی تعمیر کے خواہاں ہیں جس سے معیاری اور سستی بجلی حاصل ہو سکے۔انھوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت، کے الیکٹرک اور ورلڈ بینک سندھ سولر انرجی پروجیکٹ پر مل کر کام کر رہے ہیں جس سے نہ صرف اضافی، معیاری اور موثر توانائی پیدا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے سالانہ 350 کلو ٹن کاربن کو بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے الیکٹرک ہمیں بی آر ٹی پروجیکٹ فاسٹ ٹریکنگ پروگرس کے حوالے سے تعاون کر رہی ہے، میری نیک خواہشات کے الیکٹرک کے ساتھ ہیں، کیوں کہ یہ اور مستقبل کیلئے کراچی کے نمایاں اسٹیک ہولڈرز میں سے ایک ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم ہمیشہ کراچی کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ کراچی کی پائیدار ترقی کے مقاصد کے تحت معیاری بجلی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔
عمران خان نے معاشی حالات سے ملک کو باہر نکلا: جمشید چیمہ
اس موقع پر وزیر توانائی امتیاز شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے کے الیکٹرک کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے، ہم شہر کو بجلی کی فراہمی اور صنعتی ترقی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔