ذیشان ظہور کا قتل افسوسناک واقعہ ہے: سابق وزیر اعلی بلوچستان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) بلوچستان سبی سے سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے فون پر فکشن ہاوس کے سربراہ چوہدری ظہور خان سے ان کے بیٹے کی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ذیشان ظہور کا قتل افسوسناک واقعہ ہے۔
اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔پولیس کا رویہ جانبدارانہ اور قابل مذمت ہے۔ یہ بہت بڑی زیادتی ہے ۔میں معذرت خواہ ہوں کہ چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر آپ کے بیٹے کے سفاکانہ قتل پر بیان بھی نا دے سکا ۔
سرمایہ کار پاکستان آئیں اور سرمایہ کاری کریں، بلاول بھٹو زرداری
نواب غوث بخش باروزئی نے کہا کہ تسلی تشفی کا کوئی لفظ آپ کے بیٹے کا متبادل نہیں ہو سکتا۔ میری طرف سے تعزیت قبول کریں پولیس کے رویے نے ملک کو جہنم کا ایندھن بنا دیا ہے۔
اللہ حکمرانوں کو عقل و فہم دے کہ یہ اپنے بچوں اور لوگوں کو تحفظ فراہم کریں ۔ سابق وزیر اعلی بلوچستان نےکہا کہ میں انشاءاللہ جلد لاہور آوں گا اور آپ سے ملاقات کرونگا۔
Nawab Ghous Bakhsh Barozai Video Interview