پاکستان

نواز شریف بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے:رانا آصف حسین

(ن) لیگ کے رہنما کا بانی پاکستان،نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب

لاہور(آواز نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا آصف حسین ڈیال نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومتی اتحادیوںنے قومی خزانے کو لوٹا نہیں بلکہ نوچا ہے۔

جب تحقیقات ہوں گی تو شفافیت کا راگ الاپنے والوں کی کرپشن کی ایسی داستانیں سامنے آئیں گی کہ لوگ دھنگ رہ جائیں گے،پی ٹی آئی اور (ق) لیگ والے پنجاب میں لوٹ مار اور کرپشن کرنے پر اوور ٹائم لگا رہے ہیں۔

نواز شریف بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور پارٹی قائد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رانا آصف حسین ڈیال نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی ترقی کی ضامن جماعت ہے اور ان شااللہ وہ وقت دور نہیں جب نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں گے۔

انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کی صورت میں نوسر باز وں اور ٹھگوں کے ٹولے نے ترقی کرتے پاکستان کی پیچھے دھکیل دیا اور اب عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے۔

2023 اس سال سے زیادہ گرم برس ثابت ہوسکتا ہے

ہماری پہلی ترجیح پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچانا تھا جس میں خدا کی ذات نے کامیابی عطا کی،آئندہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا خواب پورا کریں گے۔

Nawaz Sharif Latest News in Urdu | PMLN News in Urdu | Rana Sanaullah nay Nawaz Sharif ki watan wapsi na anay ki barhi wajhabata di | SAMAA TV

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button