پاکستان

عمران خان پاکستان کیلئے قہر تھا: نواز شریف

لند ن (آواز نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ عمران خان پاکستان کیلئے قہر تھا،ایسے بندوں سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کی باتوں کو چھوڑیں، اس بندے نے پاکستان کو تباہ و برباد کرنے میں کسر نہیں چھوڑی ایسے بندوں سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے نام پر اعتراض ہے تو فرح گوگی کو پنجاب کا نگراں وزیر اعلیٰ لگا دیں۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو چلانے کا تجربہ فرح گوگی کے پاس ہے۔

عمران خان کو 25 مئی کو گرفتار ہو جانا چاہئے تھا: رانا ثنا اللہ

رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ محسن نقوی کی تقرری کے بعد عمران خان کا رونا اب شروع ہوگیا ہے۔

Nawaz Sharif Latest News in Urdu | PMLN News in Urdu | Nawaz Sharif Return To Pakistan, Imran Khan In Action

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button