مدینہ منورہ(آوازنیوز)مسجد نبویﷺ کے صحن میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہو گئی۔عرب میڈیا کے مطابق خاتون کی نازک
حالت کو دیکھتے ہوئے سعودی ہلال احمر اور حرم ایمبولینس سینٹر نے مسجد نبویﷺ کے صحن میں زچگی کا عمل شروع کیا۔
موقع پر موجود ایک ڈاکٹر کی مدد سے بچے کی پیدائش کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا۔ سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن علی الزہرانی کا کہنا تھا کہ ماں اور نومولود کو چیک اپ کے بعد باب جبریل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا۔
یو اے ای کی جانب سے سیلاب زدگان کی امدا
انہوں نے کہا کہ یہ کیسز میں شامل تھا جن میں انتہائی طبی کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے کیسز کو کامیابی سے نمٹانے کیلئے خصوصی میڈیکل مہارت درکار ہوتی ہے۔