ملک بھر میں عید کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی پر عمل جاری
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔
سنت ابراہیمی کی اتباع میں اللہ تبارک و تعالیٰ کی خوشنودی اور رضا کے لئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ عید کے پہلے دو روز منہ مانگے ریٹ مانگنے والے قصائیوں کے نخرے ختم ہو گئے اور آج کم پیسوں پر بھی جانور گرانے کو تیار ہیں۔
اسلام آباد، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
جن افراد نے عید کے پہلے اور دوسرے روز قربانی کی ان کے ہاں مہمانوں کی آمد اور طرح طرح کے پکوان بنائے جا رہے ہیں۔
جو لوگ قربانی کرچکے ہیں وہ عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے اپنے عزیز و اقارب کے ہاں میل ملاپ میں مصروف ہیں جب کہ عوام کی بڑی تعداد آج بھی تفریحی مقامات کا بھی رخ کر رہی ہے۔
لوگ رشتے داروں کے گھروں پر جانے اور دعوتوں میں مشغول ہیں جبکہ عوام کی بڑی تعداد پارکس اور سیر و تفریح کے مقامات کا رخ کر رہی ہے۔ کراچی میں ساحل سمندر پر تفریح کےلیے آئے لوگوں کا رش ہے۔