پاکستان ایک نعمت خداوندی قائد اعظم کی عظمت کو سلام: ڈاکٹر غلام حسین
قائداعظم کے نظریات کے مطابق پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہوگا
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سیکریٹری جنرل ڈاکٹر غلام حسین نے یوم قائد پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ایک نعمت خداوندی ہے جسے اللہ تعالی نے قائد اعظم کی قیادت میں ہمیں عطا کیا۔
ریڈ ریچ ایوری ڈور مہم اور محکمہ صحت کی تفصیلی کارکردگی
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے نظریات پر عمل پیرا ہو کر ہی پاکستان کو ایک اسلامی اورفلاحی ریاست بنانا ہوگا۔آئین پاکستان اسلامی اورفلاحی ریاست بنانے کی ضمانت دیتا ہے۔جس میں ہر طبقہ فکر اور مذاہب کے لوگ امن و آتشی سے ملکر رہیں۔
قائد اعظم کے نظریات سے انحراف معاشی اور سماجی ترقی کا قتل ہے۔
ڈاکٹر غلام حسین نے کہا کہ قیادت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے آج ملک میں قیادت کا بحران ہے ۔ہم قائد اعظم کی عظمت اور نظریات کو سلام پیش کرتے ہیں۔اللہ قائد اعظم کو غریق رحمت فرمائے۔