پاکستان

سستا روسی تیل پاکستان کے معاشی دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ہوگا: فاؤنڈر گروپ

توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے میں بھی آسانی،درآمدی بل میں کمی ہوگی،میاں اشرف

روس سے سستے تیل معاہدے سے عوام کو سستے نرخوں پر تیل کی فراہمی ممکن ہوسکے گی،خادم حسین ڈائریک پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی

لاہور(آواز نیوز)فاؤنڈر گروپ کے سرگرم رکن پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس  نے کہا ہے کہ روس سے تیل کی فراہمی کیلئے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سستا روسی تیل پاکستان کے معاشی دباؤ کو کم کرنے میں مددگا ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ درآمدی تیل معاہدہ سے حکومت کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے اور ملک کو تیل کے بڑھتے ہوئے درآمدی بل میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔فاؤنڈر گروپ کے رہنما میاں محمد اشرف نے کہا کہ پاکستان دنیا میں خام تیل درآمد کرنے والا 35واں بڑا ملک ہے2021میں پاکستان نے خام تیل کی درآمد پر1.92بلین ڈالر خر کئے۔

خواتین کو بااختیار بنانے پر فخر ہے : بلاول بھٹو زرداری

روس کا سستا تیل بلاشبہ پاکستان کے معاشی دباؤ کو کم کرے گا روس سے سستے تیل معاہدے سے عوام کو سستے نرخوں پرتیل کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔اور عوام اور صنعتی شعبہ کی تیل کی بڑھتی قیمتوں میں کمی سے ریلیف ملے گا۔

Pakistan Oil deal with Russia | Business News in Urdu | Imran Khan Dabang Statement About Army Chief Appointment | Sami Ibrahim Analysis | Breaking News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button