پاکستان

سپریم کورٹ عمران خان پر قاتلانہ حملے کا انکوائری کمیشن بنائے،رانا ثناءاللہ

عمران خان ہر معاملے کو اسیکنڈلائز کرتے ہیں، لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، فراڈ کرنے کیلئے زخم خود لگائے،عمران خان ٹانگ پر فائر لگنے کو اتنا بڑا ڈارمہ بنا رہے ہیں،وزیرداخلہ

اسلام آباد(آواز نیوز)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءللہ نے کہاہے عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ کے ملزم کو موقع پر پکڑا

گیا،وہاں پر فائر کرنے والا کوئی دوسرا ملزم نہیں تھا،عمران خان ہر معاملے کو اسیکنڈلائز کرتے ہیں،جے آئی ٹی فراڈ ہے، اس سے انصاف کی کوئی توقع نہیں ، یہ مناسب جے آئی ٹی بنائے ہم پیش ہوں گے،

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی سپریم کورٹ انکوائری کمیشن بنائے،ہم سپریم کورٹ کے انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے، ہمیں مل کر الیکشن نہیں لڑنا چاہئے،اگر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ملکر الیکشن لڑا تو ہمیں نقصان ہو سکتا ہے، اسمبلی کی مدت ایک دن بھی نہیں بڑھائی جانی چاہئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا للہ نے کہاکہ کنٹینر سے گارڈ نے فائر کیا جس سے معظم شہید ہوا،واقعہ کے ملزم کو موقع پر پکڑا گیا،وہاں پر فائر کرنے والا کوئی دوسرا ملزم نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ہر معاملے کو اسیکنڈلائز کرتے ہیں،

عمران خان لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان نے فراڈ کرنے کیلئے زخم خود لگائے،عمران خان ٹانگ پر فائر لگنے کو اتنا بڑا ڈارمہ بنا رہے ہیں۔

مریم نواز سرجری کے لئے لندن سے جنیوا روانہ ہوگئی ہیں، مریم اورنگزیب ٹویٹ

انہوںنے کہاکہ جے آئی ٹی فراڈ ہے، اس سے انصاف کی کوئی توقع نہیں ہے،جے آئی ٹی میں تمام انٹیلی جنس کے نمائندے ہوتے ہیں، یہ مناسب جے آئی ٹی بنائے ہم پیش ہوں گے۔رانا ثناءاللہ نے کہاکہ آج عمرا ن خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ معاملے کی تحقیقات کرے،عمران خان پر قاتلانہ حملے کی سپریم کورٹ انکوائری کمیشن بنائے،ہم سپریم کورٹ کے انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ اعتماد کے ووٹ کے دن بندے ڈبل فگر میں کم ہوسکتے ہیں،6،7لوگوں نے کہا ہے کہ وہ اعتماد کے ووٹ میں ان کا ساتھ نہیں دینگے،یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ ہم ان کے لوگوں کو پکڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ زرداری نے ہمارے کہنے سے پہلے کہا ہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ ن لیگ کا ہوگا۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ ہمیں مل کر الیکشن نہیں لڑنا چاہئے،اگر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ملکر الیکشن لڑا تو ہمیں نقصان ہو سکتا ہے۔ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اسمبلی کی مدت ایک دن بھی نہیں بڑھائی جانی چاہئے۔

Rana Sana ullah News About Imran Khan | PTI News in Urdu | LIVE l Attack On Imran Khan l Interior Minister Rana Sana Ullah Important Press Conference | GNN.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button