پاکستان
پاکستان کی ترقی،خوشحالی اورسالمیت میں مسیحی برادری کی خدمات ہیں :رانا ثنا اللہ
اسلام آباد (آواز نیوز)وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں بسنے والے تمام مسیحوں کو کرسمس کے موقع مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی،خوشحالی اورسالمیت میں مسیحی برادری کی گراں قدر خدمات ہیں۔
اتوار کو کرسمس کے موقع پرخصوصی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں بسنے والے تمام مسیحیوں کو کرسمس کی خوشیاں مبارک ہوں،یہ تہوار محبت اوراخوت کا پیغام دیتا ہے۔
2023 اس سال سے زیادہ گرم برس ثابت ہوسکتا ہے
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی،خوشحالی اورسالمیت میں مسیحی برادری کی گراں قدر خدمات ہیں،کرسمس کے مبارک دن پر پوری قوم کی طرف سے پاکستان کی مسیحی برادری کیلئے نیک تمنائیں ہیں۔