پاکستان

شاہ رخ خان نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر مداحو ں اور ٹوئٹر صارفین کے ساتھ سوال جواب کا سیشن

ممبئی(آواز نیوز) شاہ رخ خان نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر مداحو ں اور ٹوئٹر صارفین کے ساتھ سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

کنگ خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ سوال اور جواب تفریحی انداز میں ہونے چاہیئے تنقید سے گریز کریں، ادا کار نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آیئے سوال جواب کا ایک سیشن شروع کرتے ہیں مگر صرف تفریحی سوال جواب، سال کے آغاز میں کوئی سنجیدہ بات نہیں۔

شاہ رخ خان نے عالیہ بھٹ کو ماں بننے کے بعد نیا خوبصورت نام دیدیا

سوال جواب کہ اس سیشن میں جہاں مداحوں نے اداکار سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان سے انکی آمدنی ساتھی اداکاروں کے حوالے سے سوالات کئے وہیں چند ناقدین نے منع کرنے کے باوجود بھی انہیں فلم پٹھان کیلئے تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے تنقید کرتے ہوئے شاہ رخ خان کو ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دے ڈالا، صارف نے لکھا کہ ’پٹھان پہلے ہی تباہی ہے، ریٹائرمنٹ لے لو‘۔

Shah Rukh Khan News About Fans | Bollywood News in Urdu | Shah Rukh Khan replies to fans on Twitter | Oneindia News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button