عمران کو گندی سیاسی مہم کیلئے ڈیلی میل کا استعمال کرنے پر شرم آنی چاہیے: وکیل شہباز شریف
عمران خان کی قیادت میں انتقامی اور مایوسی کا شکار سابق حکومت کو اپنے آپ پر شرم آنی چاہیے،مصطفی رمدے
اسلام آباد(آواز نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل مصطفی رمدے نے کہاہے کہ عمران خان کو شرم آنی چاہیے کہ انہوں نے گندی سیاسی مہم کےلئے برطانوی اخبار ڈیلی میل کا استعمال کیا۔
سیلاب کے فنڈ میں خرربرد سے متعلق کیس میں ڈیلی میل کی جانب سے معافی مانگنے پر شہباز شریف کے وکیل مصطفی رمدے نے چیئرمین تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے عمران خان کےخلاف10ارب روپے ہرجانے کے کیس میں شہباز شریف کے وکیل مصطفی رمدے نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں انتقامی اور مایوسی کا شکار سابق حکومت کو اپنے آپ پر شرم آنی
جب معاشی بحران بڑھنے لگتا ہے تو یہ آڈیو لیک کر دیتے ہیں، شیخ رشید
چاہیے۔مصطفی رمدے نے کہاکہ عمران خان کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے کہ انہوں نے کس طرح شہبازشریف پر کیچڑ اچھالا اور کرپشن کا جھوٹ گھڑا، اس گندی مہم کے لیے ڈیلی میل کو استعمال کیا، قانون کی حکمرانی پر شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔