پاکستان

پاکستان پیپلز پارٹی کا موجودہ صورتحال میں اپنے تمام اتحادیوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا فیصلہ

موجودہ صورتحال پر کل لاہور میں منعقد ہونے والے اہم اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی شرکت کرے گی، شرجیل میمن

کراچی (آواز نیور) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے موجودہ صورتحال میں اپنے تمام اتحادیوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

موجودہ صورتحال پر کل لاہور میں منعقد ہونے والے اہم اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی شرکت کرے گی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے اتحادیوں کو مشکل حالات میں اکیلا نہیں چھوڑے گی ۔ اپنے اتحادیوں کے ساتھ بیٹھیں گے اور فیصلے اتفاق رائے سے کریں گے۔

پیپلز پارٹی نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران بے بنیاد الزامات لگانے اور منفی مہم چلانے پر الیکشن کمیشن سے معافی مانگے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی یہ تاریخ ہے کہ اس نے مشکل حالات میں کبھی اپنے اتحادیوں کو اکیلا نہیں چھوڑا۔

پی پی پی نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے اور مشکل حالات کا مقابلہ کیا ہے۔ شرجیل میمن نے بتایا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں مزید انتخابی اصلاحات اور آئین میں ترامیم کے لیے پارلیمنٹ اپنا وقت پورا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئینی ترامیم اور انتخابی اصلاحات مزید ہونے ہیں ، اس لئے موجودہ اسمبلی اپنی مدت مکمل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پنجاب میں حالیہ ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی مہم دوران الیکشن کمیشن کو متنازع بنانے کی کوشش کی، اس لیے وہ اب الیکشن کمیشن اور قوم سے معافی مانگے۔ ضمنی انتخابات کے نتائج عمران خان کے بیانئے کے خلاف ثابت ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن غیرجانبدار تھا۔

عمران خان حالیہ ضمنی انتخابات جیت کر بھی ہار گیا ہے۔ اس شخص نے جھوٹا بیانیہ بنایا ، جھوٹا شخص صرف غلط بیانی کرتا ہے ۔ عمران خان کو قوم سے غلط بیانی اور مسٹر x اور مسٹر y سے بھی معافی مانگنی چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے وزیر اعظم شھباز شریف ہیں ، جنہیں آئینی اور قانونی طور پر اسیمبلی میں اکثریت حاصل ہے۔

عمران خان اسیمبلی میں آئیں اوراگر ان کے پاس اکثریت ہے تو ثابت کریں ۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مسٹرجھوٹے کے پاس کوئی اکثریت نہیں ہوتی تھی۔

جس کا انہوں نے خود اعتراف کیاہے کہ بجٹ پاس کرانے کے لئے ادھرادھرسے مدد لیتاتھا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان کا ساڈھے تین سال کااقتدار ناجائز اور غیر قانونی تھا۔ قوم پر مسلط ہوا اور یہ قوم کے ساتھ دھوکا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی نتائج میں امپائر نیوٹرل نہیں ہوتا تو عمران خان ایک نشست بھی نہیں جیتتے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اتحادیوں کا ساتھ دیا اور ضمنی انتخابات میں ہماری جماعت نے اپنے امیدوار کھڑے نہیں کئے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے لوگ سمجھتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی بہتر آپشن ہے ۔ کیونکہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے ، جس نے افہام و تفہیم کی بات کی ہے ، اداروں سے جنگیں نہیں لڑیں۔

اگر کسی جماعت نے ملک کو طاقت دی ہے تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔ ملک کو آئین دیا اور جھموریت دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد رہی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ملک کے معاملات میں نیوٹرل رہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اسٹبلشمنٹ نیوٹرل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک پاگل شخص ہے ، قوم کو ان کے آسروں پر نہیں رہنا چاہیے ۔ اس شخص کے قول و فعل میں ہمیشہ سے تضاد رہا ہے۔

مریم نواز بیمار ہوگی

سیاست میں آنے سے لیکر آج تک یہ شخص جھوٹ بولتا ہے اور دھوکا دہی کرتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی مسٹر جھوٹے کی وجہ سے ہے جس نے آئی ایم ایف سے معاہدے کئے ، قرضہ لیا لیکن شرائط پوری نہیں کیں۔

یہ ذاتی یا انفرادی معاہدے نہیں ہوتے ، یہ ریاست کے ساتھ معاہدہ تھا ، موجودہ حکومت کو آئی ایم ایف کے معاہدے کی پاسداری کرنی پڑی۔ انہوں نے کہا اتحادی حکومت نے غیر مقبول فیصلے کئے۔ کون سی سیاسی حکومت چاہے گی کہ ملک میں مہنگائی ہو۔

Sharjeel Memon Latest News in Urdu PPP News in Urdu | Who is responsible for Karachi Condition? | Sharjeel Memon Statement | Sindh Govt Failed

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button