پیپلزپارٹی کے منشور میں لیبر پالیسی واضح طور شامل ہے، شازیہ عطا مری
ملک کے اندر واحد سندھ حکومت ہے جس نے مہنگائی کا احساس کرتے ہوئے صوبے میں مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے ماہانہ کرنے کا فیصلہ کیا،بیان
کراچی (آواز نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری اور رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ ملک کے اندر واحد سندھ حکومت ہے جس نے مہنگائی کا احساس کرتے ہوئے صوبے میں مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے ماہانہ کرنے کا فیصلہ کیا اور پیپلزپارٹی کے منشور میں لیبر پالیسی واضح طور شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کے تین سالہ دورحکومت میں صرف اور صرف مہنگائی اور بے روزگاری دیکھی ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری ویڈیو بیان میں کیا ہے۔
Shazia atta murree news today in urdu Video
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تک جا پہنچی ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی بجلی گیس اور اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کے تناظر میں سندھ حکومت نے مزدورکی کم سے کم 25 ہزار ماہانہ اجرت مقرر کی لیکن ہمیں بہت افسوس ہوا جب ایک عدالتی حکم کے ذریعے حکومت سندھ کو مزدور کی کم سے کم 25 ہزار اجرت روکنے کا کہا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں جن لوگوں نے عدالت سے رجوع کیا وہ تنخواہ دار کو تنخواہیں دینے والی طبقہ ہے اور ہم انڈسٹریل طبقے کی مہنگائی کے باعث تکالیف اور پریشانیوں کو بھی سمجتے ہیں۔
شازیہ مری نے مزید کہا کہ آج ملک کو بہت سارے بحرانوں کا سامنا ہے جبکہ پچھلے تین سالہ پی ٹی آئی کے دور حکومت نے عوام کو صرف بحران، پریشانیاں دی ہیں اور ملک میں انڈسٹریل طبقے کو بھی بہت پریشانی لاحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں گیس کی شدید قلت ہے، حکومت صنعتوں کو بھی رلیف نہیں دیا جارہا جبکہ ملک میں کاروبار اور معیشت کا پیہ اس طریقے سے نہیں چلایا جاتا۔
شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی رپورٹ نے موجودا پی ٹی آئی حکومت کوسب سے زیادہ مہنگائی اور چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والے حکومت قرار دیا ہے اور سندھ حکومت نے مزدور کے حق میں ایک عوامی فیصلہ کیا ہم امید کرتے ہیں کہ عدلیہ اپنے فیصلے کو انسانی جذبی سے دیکھے گی اور مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے ماہانہ کرنے پر راضی ہو جائے گی۔