پاکستان

جب معاشی بحران بڑھنے لگتا ہے تو یہ آڈیو لیک کر دیتے ہیں، شیخ رشید

مسائل اتنے سنگین ہوگئے ہیں حکومت ملک نہیں چلا سکتی، قبل ازوقت انتخابات ہی سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے نجات ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

راولپنڈی(آواز نیوز)سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب معاشی بحران بڑھنے لگتا ہے تو یہ آڈیو لیک کر دیتے ہیں،

بھوکی عوام سڑکوں پر نکل آئی تو لگ پتہ جائے گا۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ مسائل اتنے سنگین ہوگئے ہیں کہ حکومت ملک نہیں چلا سکتی، قبل ازوقت انتخابات ہی سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے نجات ہے، حکومت نے دیر کی تو گاڑی ہاتھ سے چھوٹ جائے گی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ ارشد شریف کی شہادت میں جے آئی ٹی پر اہم ذمہ داری آگئی ہے کیونکہ ادارے اور عدلیہ ہی اہم ہیں، 4روزکیلئے عمرہ پر آیا ہوں کیونکہ سب کچھ یہیں سے ملتا ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ300روپے کلو پیاز اور200روپے کلو ٹماٹر غریب کھائے گا کیا؟،

موجودہ حکمران بہانہ بنا کر بھاگنے کی کوشش کریں گے، شوکت ترین

زرعی ملک غذائی قلت سے دوچار ہو سکتا ہے، پی ڈی ایم کےلئے عوام کے آگے ہتھیار ڈالنے کا آخری موقع ہے، امپورٹس پر پابندی، ترسیلات کم، ڈالر نایاب، الیکشن ہی مسائل کا واحد حل ہے۔

Sheikh Rasheed Latest News in Urdu | PTI News in Urdu | Sheikh Rasheed Bashes Fazal Ur Rehman | PDM In Hot Water | Elections 2022 | Breaking News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button