پاکستان

حکمرانوں کا بس چلے تو یہ قائداعظم کا مزار بھی بیچ دیں، سراج الحق

ہم انہیں پاکستان کا سودا نہیں کرنے دیں گے، امیر جماعت اسلامی

ملتان (این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا بس چلے تو یہ قائداعظم کے مزار کو بھی بیچ دیں لیکن ہم انہیں پاکستان کا سودا نہیں کرنے دیں گے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک پر ایسے لوگ مسلط کیے گئے جنہوں نے اقتدار ملتے ہی توشہ خانہ اور قومی خزانے کو لوٹا۔

سراج الحق نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو ہر حکومت نے دھوکہ دیا۔ حکمرانوں نے ایک مرتبہ پھر عوام پر پٹرول بم گرایا ہے۔ جنوبی پنجاب صوبہ کا وعدہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف نے کیا جو آج تک پورا نہیں ہوا اب یہ وعدہ جماعت اسلامی پورا کریگی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔ اس سے مہنگائی کا وہ سلسلہ شروع ہو گا جس سے ہر شخص متاثر ہوا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ جنوبی پنجاب محرومیوں کا گڑھ بن چکا ہے۔

حکومت کوشش کرے گی کہ آئی ایم ایف معاہدے کے اثرات غریب عوام پر نہ پڑیں، شازیہ مری

یہاں کا نوجوان بیروزگار، انفراسٹرکچر تباہ اور لوگوں کو پینے کا پانی دستیاب نہیں، جنوبی پنجاب کا کسان، مزدور پریشان ہے، چولستان کو تباہ کر دیا گیا بلکہ حکمرانوں نے پورے ملک کو چولستان بنا دیا۔

Siraj UL Haq News in Urdu | jamaat e Islami News in Urdu | Quaid Salar Hamara , Siraj ul Haq Hamara New Inqlabi Trana

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button