
ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی فضائی حدود ایران پر کسی بھی حملے کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔
وزیرِ مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امارات اپنی فضائی حدود کسی تیسرے ملک کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے فراہم نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام خطے کے لیے خطرہ ہے، تاہم فوجی حل مسئلے کا حل نہیں اور بڑھتی کشیدگی پورے خطے کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ ان کے مطابق امارات کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ایرانی حملوں کے بعد امارات نے تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا ہے اور سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔
دوسری جانب ابوظبی میں عسکری حکام نے کہا ہے کہ ملک حالتِ جنگ میں ہے۔ ایئرفورس ترجمان کے مطابق مسلح افواج مکمل جنگی تیاری کی حالت میں ہیں اور ملکی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔