فلم”دنگل“ کی اداکارہ سوہانی بھٹناگر کی موت کے بعد عامر خان کی ان کے والدین سے ملاقات
نئی دہلی (آواز نیوز) بالی ووڈ اداکارعامر خان نے اپنی سپرہٹ فلم ”دنگل“ کی اداکارہ سوہانی بھٹناگر کی موت کے بعد ان کے والدین سے ملاقات کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوہانی بھٹناگر کی موت کے چند دن بعد عامر خان نے 22 فروری کو فرید آباد میں اداکارہ کے گھر جاکر ان کے والدین اور رشتہ داروں سے ملاقات کی۔
سوہانی کے والدین سے ملاقات کے بعد عامر خان نے اداکارہ کی بیماری کے بارے میں بات کی اور ان کی اچانک موت پر تعزیت کی، عامر خان کے پروڈکشن ہاوس نے بھی سوہانی بھٹناگر کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ہمیں ہماری سوہانی کی موت کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا ہے،
احسن خان اور سونم باجوہ کا فوٹو شوٹ اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ان کے والدین اور پورے خاندان کے ساتھ ہماری دلی تعزیت ہے۔عامر خان نے سوہانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت نوجوان اداکارہ تھیں، ان کے بغیر فلم ”دنگل“ ادھوری تھی، سوہانی ہمیشہ ہمارے دلوں میں اسٹار بن کر زندہ رہے گی۔
اس سے قبل 19 سالہ سوہانی بھٹناگر کے والد نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہان کی بیٹی ڈرماٹومیوسائٹس کے مرض میں مبتلا تھیں،
یہ ایک نایاب مرض ہے جس میں جسم پر سوجن آتی ہے، جِلد پر دانے نکل آتے ہیں اور پٹھے کمزور ہوجاتے ہیں اور اس مرض کا واحد علاج سٹیرائیڈز ہے۔