شوبز

اداکار علی جونیجو نے ’پام اسپرنگ فلم فیسٹیول‘ میں بڑا ایوارڈ جیت لیا

لاس اینجلس (آواز نیوز) ایوارڈ یافتہ متنازع پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کے مرکزی اداکار علی جونیجو نے امریکا میں ہر سال ہونے والے مشہور فلمی میلے ’پام اسپرنگ فلم فیسٹیول‘ میں بڑا ایوارڈ جیت لیا۔پام اسپرنگ فلم فیسٹیول میں دنیا بھر کی فلمیں پیش کی جاتی ہیں اور اس بار پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

حیران کن طور پر پاکستانی فلم کے اداکار علی جونیجو نے دنیا بھر کے اداکاروں کو مات دیتے ہوئے بہترین انٹرنیشنل اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔بہترین انٹرنیشنل اداکار کا ایوارد پام اسپرنگ فیسٹیول کا دوسرا بڑا ایوارڈ ہے، میلے کا سب سے اہم ترین ایوارڈ بہترین فلم کا ہے جو اس بار فرانسیسی فلم نے جیتا۔علی جونیجو نے ایوارڈ فیسٹیول میں شرکت نہیں کی، تاہم انہوں نے میلے کے لیے اپنے ویڈیو پیغام میں منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی اپنی فلم کی ٹیم کی بھی تعریفیں کیں۔

بھارت میں اسلام قبول کرنے پر کوئی مشکل نہیں ،راکھی ساونت

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں ’جوائے لینڈ‘ کو اپنا بچہ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اس میں بڑی محنت کی اور ساتھ ہی ان کی ٹیم نے ان کے کردار کو نکھارنے اور بہتر بنانے کے لیے جدوجہد کی۔علی جونیجو نے ساتھی اداکاراوں راستی فاروق اور علینا خان کا بھی شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے ہدایت کار صائم صادق جب کہ پروڈیوسر سرمد کھوسٹ کی بھی تعریفیں کی۔

علی جونیجو کو پام اسپرنگ فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ دیے جانے کے حوالے جہاں فیسٹیول کے آفیشل اکاو?نٹس سے معلومات شیئر کی گئی، وہیں ’جوائے لینڈ‘ کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر بھی مداحوں کو خوشخبری سنائی گئی۔

Ali Junejo Award 2023 | Showbiz News in Urdu | Ali Junejo Interview Joyland Premiere

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button