شوبز

معروف ٹک ٹاکرعامرجوئیہ نئی پنجابی فلم”بلوبادشاہ“میں مرکزی کردارمیں کاسٹ

فلم کی کاسٹ میں شمس رانا،حیدرراج ملتانی،جبارگجر،سحرملک،لائبہ خان سمیت دیگرفنکارشامل ہیں

خالق نگر(آوازنیوز)معروف ٹک ٹاکرعامرجوئیہ نئی پنجابی فلم”بلوبادشاہ“میں مرکزی کردارمیں کاسٹ کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کی دنیا میں اپنی منفردپہچان رکھنے والے ٹک ٹاکرعامرجوئیہ کی خداداصلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے پاکستان فلم انڈسٹری کے دبنگ رائٹروڈائریکٹرباسوچودھری اورایگزیکٹوپروڈیوسرنعیم خان نے اپنی نئی پنجابی فلم”بلوبادشاہ “میں مرکزی کردارکے لئے کاسٹ کرلیا ہے۔

فلم میں ان کے ساتھ شمس رانا،حیدرراج ملتانی،جبارگجر،سحرملک،لائبہ خان سمیت دیگرفنکارشامل ہیں جن پر فلم کی عکسبندی کا کام جاری ہے،ایک ملاقات کے دوران ٹک ٹاکر عامرجوئیہ نے بتایا کہ مجھے ہدائیتکارباسوچودھری کے ساتھ ۔کام کرکے بہت اچھا لگا ہے،

فلم ’پٹھان‘ پر بھارتی سینسر بورڈ بی جے پی کا مطالبہ ماننے کے لئے آمادہ

باسوچودھری بلاشبہ ورسٹائل اوردبنگ ہدائیتکارہیں،انہوں نے کہا کہ باسوچودھری پڑھے لکھے با صلاحیت ڈائیریکٹرہیں ،فلم کی عکسبندی ان دنوں جاری ہے ،جس میں تمام فنکار اپنا کام بہت ہی خوبصورتی سے عکسبندکروارہے ہیں۔

Amir Joya Movie Bilubadshah News | Showbiz News in Urdu | Top 10 Tik Tokers of Pakistan | Newzium

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button