شوبز

عامرخان کا فلم ”پی کے“ کی خاطر روزانہ 100 پان چبانے کا انکشاف

ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ سپرسٹار عامر خان کی باکس آفس پر کامیاب فلم پی کے کی ریلیز کو آج 9 سال پورے ہوگئے۔

اس موقع پر یہ بات سامنے آئی کہ فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے عامر خان نے 9 شوٹس کے دوران روزانہ 100 پان چبائے اور اس کی وجہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ مسٹر پرفیکشنسٹ ہیں۔

فلم میں انہوں نے ایک ایلین کا کردار بڑی کامیابی سے نبھایا۔بہت سی اطلاعات کے مطابق انہوں نے ہر سین کے لیے پان چبائے اور کچھ شوٹنگ کے دنوں میں تو انہوں نے تقریباً 100 پان استعمال کیے تاکہ ہونٹوں کا رنگ برقرار رہے۔

اسکا نتیجہ یہ نکلا کہ ان کے ہونٹ فلم کے دوران کافی عرصے تک چمکدار سرخ رہے۔ اس مقصد کے لیے ایک پان والا ہمیشہ سیٹ پر موجود رہتا تھا۔

زیرے کے استعمال کے طبّی فوائد

یاد رہے کہ 19 دسمبر 2014 کو تھیٹر پر ریلیز ہونے والی اس کامیڈی ڈرامہ فلم کی کاسٹ میں عامر خان کے ساتھ اداکارہ انوشکا شرما، آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت، سنجے دت، سوراب شکلا اور بومن ایرانی شامل تھے۔

ہدایتکار راجکمار ہیرانی کی یہ فلم عامر خان اور انوشکا کے کیریئر کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ہے۔

Amir Khan Revealed That He Chews 100n Leaves Daily.Showbiz News in Urdu. Aamir Khan Speak on PK Movie.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button