گھر کی پروڈکشن میں سلمان کو کتنا معاوضہ ملتا ہے؟ ارباز نے بتادیا
ممبئی(آواز نیوز)بھارتی اداکار ارباز خان نے اپنے بڑے بھائی اور سپر اسٹار سلمان خان سے متعلق کہا ہے کہ انہیں مارکیٹ پرائس سے زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔
ارباز خان نے اپنے تازہ انٹرویو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ سلمان خان کو گھر کی پروڈکشن میں زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ سلمان خان پہلے ہی بھارت کے ان اداکاروں میں شامل ہیں جو ایک پروجیکٹ کرنے کےلیے بھاری معاوضے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انٹرویو کے دوران ارباز خان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو گھر کی مرغی دال برابر نہیں محسوس کرنا چاہیے، سیٹ پر انہیں ایک سپر اسٹار کی ہی عزت دی جاتی ہے۔
ماہرہ خان کے ولیمے کی تصاویر وائرل
انکا کہنا تھا کہ سلمان کو یہ محسوس نہیں ہونا چاہیے کہ ’کیونکہ میں آپ کا بھائی ہوں، آپ مجھے وقت سے پہلے فون کرتے ہیں، آپ مجھے مزید کام کرنے پر مجبور کرتے ہیں‘ لہٰذا ہمیں زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میں سیٹ پر سلمان خان کو انکے اسٹیٹس کے مطابق اسی طرح ٹریٹ کرتا ہوں جس طرح میں دیگر اسٹار کو کرتا ہوں۔
ارباز نے کہا کہ میرے لیے سلمان خان سیٹ پر بھائی نہیں بلکہ میرے ساتھی اداکار ہوتے ہیں۔