فنکاروں کو سوشل میڈیا پر متحرک ہونا چاہیے:صبا فیصل
لوگ فنکاروں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، ان میں تجسس ہوتا ہے لوگ سننا چاہتے ہیں،اداکارہ
لاہور (آواز نیوز)اداکارہ صبا فیصل نے کہاہے کہ ماں اور ساس ہونے کی حیثیت سے ان کے ذاتی تجربات ان کی اداکاری میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
جب ا داکاری شروع کی تو پہلے ڈرامے میں ہمایوں سعید کی والدہ کا کردار ملا جس پر قدرے جھجھک رہی تھیں کہ بھابھی یا بہن کا کردار ادا کرنا چاہئے تھاتاہم۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔
پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ صباقمر کا خصوصی انٹرویو
انکاکہناتھا کہ اگرچہ میں نے یہ کردار کرنے کا فیصلہ کیا تاہم میں نے یہ طے کیا تھا کہ مجھے کیسی ماں کا کردار ادا کرنا ہے یعنی اس کا ایک مضبوط کردار ضرور ہونا چاہیے۔ محض جگانے اور چلائے پلانے والی نہ ہو۔
ان کے خیال میں فنکاروں کو سوشل میڈیا پر متحرک ہونا چاہیے۔‘لوگ فنکاروں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، ان میں تجسس ہوتا ہے لوگ سننا چاہتے ہیں۔
Artists should be active on social media Saba Faisal News in urdu Video Interview to BBC