شوبز

عتیقہ اوڈھو ترکی کے ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے تیار

لاہور(آوازنیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو ترکی کے ڈرامے ’کویو بیاز‘ میں اداکاری کر کے غیر ملکی شوبز انڈسٹری میں ڈیبیو کریں گی۔پاکستان میں ترکی کے ڈراموں کو بےحد پسند کیا جاتا ہے جبکہ ارتغرل غازی اور کورولس عثمان کے بعد پاکستان میں ترک مواد کے ناظرین کی تعداد ایک نئی بلندی پر پہنچی ہے۔

جہاں اب پاکستان بھی ترکی کی طرز کا ڈرامہ بنایا جا رہا ہے وہیں پاکستانی اداکاروں نے بھی ترکی کے ڈراموں میں انٹری دینا شروع کر دی ہے۔

شاہ روخ خان کے گھر کے باہر لگی ہیروں سے جڑی نیم پلیٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

پاکستان کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو جلد ترکی کے ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی، کویو بیاز کے سیٹ پر اوڈھو کے ساتھ مشہور ترکی اداکار نیسا بولکباشی اتاکان ہوگورین، اتابیق محسن اور ایبرو اکیل جیسے مشہور نام ہوں گے۔

عتیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پر ترکی کی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے کی گئی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ بین الاقوامی پراجیکٹ کا حصہ بن چکی ہیں اور جلد ان کے ڈرامے کو نشر کیا جائے گا۔

یہ ڈرامہ ٹی آر ٹی ڈیجیٹل اسکرینز پر نشر کیا جائے گا اور اس کی ہدایت کاری بلنٹ اسبیلن نے کی ہے کاسٹنگ لسٹ کے مطابق ٹی وی میزبان توصیق حیدر بھی ترک ڈرامے میں کردار ادا کریں گے۔

Atiqa Odhu Latest News in Urdu | Showbiz News in Urdu | Naumaan Ijaz & Atiqa Odho | Kaisi Teri Khudgharzi | Dasht | Nijaat | Gup Shup with FUCHSIA

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button