عائشہ عمر اور احسن خان کی گھڑ سواری کی ویڈیو وائرل
![Ayesha Omar equestrian video goes viral](https://i0.wp.com/awaznews.com/wp-content/uploads/2022/06/Ayesha-Omers-Horse-Riding-Together-Video-Goes-Viral.jpg?resize=780%2C470&ssl=1)
کراچی (آواز نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار ہ عائشہ عمر نے اپنی نئی فلم رہبرا کی شوٹنگ کے پس پردہ ریکارڈ کیا گیا ایک مختصر کلپ مداحوں کےساتھ انسٹاگرام پر شیئر کردیاجو چند ہی لمحوں میں وائرل ہوگیا۔
وائرل ہونے والے اس کلپ میں اداکارہ عائشہ عمر اور اداکار احسن خان گھڑ سواری کرتے نظر آرہے ہیں۔
انہوں نے کلپ کے کیپشن میں فلم کی عکس بندی کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اداکاری صرف گلیمر اور تفریح کا نام نہیں ہے بلکہ سخت محنت اور جدوجہد بھی کرنا پڑتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ کلپ جنوری 2020 میں صبح 7 بجے قصور کی سخت سردی اور ہلکی بارش کے دوران فلمایا گیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ رومینس اور ایکشن سے بھرپور فلم میں وہ پنجابی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جس کے لیے پنجابی لہجے کو طویل عرصے تک اختیار کرنا پڑا۔