شوبز

سلیم خان کی صحت سے متعلق اہم خبر، سلمان خان بھی اسپتال میں موجود

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلیم خان کے والد اور مشہوراسکرین رائٹر سلیم خان کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ 

بالی ووڈ کے معروف اسکرپٹ رائٹر سلیم خان کو ایک ماہ تک زیرِ علاج رہنے کے بعد ممبئی کے لیلا وتی اسپتال ڈسچارج کر دیا گیا، اس موقع پر ان کے بیٹے سلمان خان بھی موجود رہے۔ 

ذرائع کے مطابق سلمان خان صبح تقریباً 6 بجے اسپتال پہنچے تاکہ ڈسچارج کے کاغذات مکمل کر سکیں جب کہ سلیم خان کی اسپتال سے روانگی کے وقت خاندان کے دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ انہیں صبح 10:24 بجے باقاعدہ طور پر رخصت کیا گیا۔

سلمان خان کے والد کو 17 فروری کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں بعد میں ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہیں برین ہیمرج ہوا تھا جب کہ دورانِ علاج ان کی حالت بتدریج بہتر ہوئی، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔

لیلہ وتی اسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم مسلسل ان کی نگرانی کرتی رہی جب کہ علاج کے دوران کلاٹ کو ختم کیا گیا، اور ڈاکٹروں نے ان کی صحت یابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس مشکل وقت میں ان کے اہلِ خانہ مسلسل ان کے ساتھ رہے، جب کہ دنیا بھر سے مداح اور چاہنے والے بھی ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کرتے رہے۔

یاد رہے کہ سلیم خان کی سلمہ خان سے شادی 1964 میں ہوئی تھی، اور ان کے 4 بچے ہیں جن میں سلیم خان، ارباز خان، سہیل خان اور الویرا خان شامل ہیں۔ بعد ازاں 1981 میں سلیم خان نے معروف اداکارہ ہیلن سے بھی شادی کی۔

یہ جوڑا نومبر 2025 میں اپنی شادی کی 61ویں سالگرہ منا چکا ہے، جب کہ اسی ماہ سلیم خان نے اپنی 90ویں سالگرہ بھی اہلِ خانہ کے ساتھ منائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button