شوبز

دولت کی دوڑ میں دیپیکا نے کترینہ اور انوشکا کو مات دیدی

ممبئی(آواز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے دولت کی دوڑ میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف ایک اندازے کے طور پر شادیوں اور دیگر تقریبات میں پرفارم کرنے کے لیے 3.5 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں

جبکہ کسی برانڈ کی تشہیر اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بھی بھاری رقم لیتی ہیں۔ وہ مجموعی طور پر 224 کروڑ روپے کی مالک ہیں۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما ایک فلم کے 13 سے 15 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر انوشکا شرما 306 کروڑ روپے کی مالک ہیں۔

فلم”دنگل“ کی اداکارہ سوہانی بھٹناگر کی موت کے بعد عامر خان کی ان کے والدین سے ملاقات

اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی بالی ووڈ میں کئی کامیاب فلموں میں کام کرچکی ہیں اور ایک اندازے کے مطابق وہ 500 کروڑ روپے کی مالک ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واضح طور پر دولت کے اعتبار سے دیپیکا پڈوکون اس دوڑ میں سب سے آگے ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر موجود کترینہ کیف سے 123 فیصد زیادہ دولت کی مالک ہیں۔

Deepika Padukone News in Urdu.Showbiz News in Urdu.کترینہ، دیپیکا یا انوشکا، زیادہ امیر کون؟ | Katrina Kaif | Deepika Padukone | Anushka Sharma.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button