شوبز

مومن ثاقب کی اداسی دور کرنے کیلئے سپر اسٹار دلجیت دوسانج پہنچ گئے

دبئی: پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر مومن ثاقب کی اداسی دور کرنے کیلئے پنجابی سپر اسٹار اداکار اور گلوکار دلجیت دوسانچ پہنچ گئے۔

دلجیت دوسانج نے دلچسپ ملاقات کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام  پر بھی پوسٹ کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

اس موقع  پر دلجیت دوسانج مومن ثاقب سے کہتے ہیں کہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پاکستانی ٹیم کے باہر ہونے پر مومن کو اداس دیکھا تو یہاں پہنچ گئے۔

شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر ایک بڑی مشکل میں پھنس گئے

گلوکار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جٹ کبھی کسی کو اداس نہیں دیکھ سکتا اور جہاں بھی کوئی اداس ہو تو جٹ وہاں پہنچ جاتا ہے۔

دلجیت دوسانج نے اس موقع پر مومن ثاقب کو عید کی مبارکباد بھی دی اور اپنی نئی فلم ’جٹ اینڈ جولیٹ3‘ کی ریلیز کا اعلان بھی کیا۔

Diljit Dosanjh News in Urdu.Showbiz News in Urdu.Momin Saqib crying and angry on Pakistan Player after loss against India.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button