ایشا دیول طلاق کے بعد پہلی بار میڈیا کے سامنے آگئیں
بھارتی اداکارہ ایشا دیول نےسفید شرٹ اور نیلی جینز پہن رکھی تھی
ممبئی (آواز نیوز) حال ہی میں طلاق کی خبروں کے باعث شہ سرخیوں کا حصہ بننے والی بالی ووڈ کی اداکارہ ایشا دیول طلاق کے بعد پہلی بار میڈیا کے سامنے آگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشا دیول اپنے شوہر بھرت تختانی سے علیحدگی کے چار دن بعد ممبئی ایئرپورٹ پر نظر آئی ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے سفید شرٹ اور نیلی جینز پہن رکھی تھی۔ممبئی ایئر پورٹ پر پاپرازی کے نمائندوں نے اداکارہ کی خیریت سے متعلق سوال کیا۔میڈیا نمائندوں کے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ وہ خیریت سے ہیں۔
لوگ مجھے فون ر یمنیٰ زیدی سے شادی کی مبارک باد دیتے رہے، احمد علی اکبر
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ممکنہ طور پر اپنے دوست اور پروڈیوسر جیکی بھگنانی کی شادی میں شرکت کے لیے گوا روانہ ہو رہی تھیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایشا اور ان کے سابق شوہر بھرت تختانی نے ایک مشترکہ بیان میں اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا۔اس بیان میں ایشا اور بھرت کا کہنا تھا کہ ہم دونوں نے باہمی طور پر خوش اسلوبی کے ساتھ الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایشا دیول اور بھرت تختانی کی 2012 میں شادی ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔