شوبز

فلم ’سنگھم اگین‘ میں ٹائیگر شروف اور اجے دیوگن کیساتھ نظر آئینگے

ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ کے معروف ڈانسر و اداکار ٹائیگر شروف نے فلم ’سنگھم اگین‘ میں اداکار وکی کوشل کی جگہ لے لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار روہت شیٹی کی مشہور فلم سنگھم کے سیکوئل سنگھم اگین میں ٹائیگر شروف پہلی بار اجے دیوگن سے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔

ہدایت کار روہت شیٹی اداکار اجے دیوگن، اکشے کمار، رنویر سنگھ اور وکی کوشل کے ساتھ سنگھم اگین کی شوٹنگ رواں برس اکتوبر سے شروع کرنے کے خواہاں تھے۔وکی کوشل نے فلم ’چھاوا‘ کی شوٹنگ کی مصروفیت کے باعث سنگھم اگین میں کام کرنے سے معذرت کر لی، جس کے بعد ان کی جگہ ٹائیگر شروف کو کاسٹ کیا گیا۔

پاکستان اوربھارت کے عوام محبت اورامن چاہتے ہیں ، سنی دیول

اس سے قبل سنگھم اگین میں وکی کوشل کو مرکزی کردار باجی راو سنگھم (اجے دیوگن) کے چھوٹے بھائی کے کردار کی پیشکش کی گئی تھی جو ممکنہ طور پر اب ٹائیگر شروف ادا کریں گے۔ٹائیگر شروف اس فلم میں پولیس آفیسر کا کردار نبھائیں گے جبکہ فلم میں ان کے ہمراہ سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون بھی جلوہ گر ہوں گی۔

Film Singham Again Release Date August 15 2024 News in Urdu | Tiger Shroff All Set Play Role in Ajay Devgan’s Next Singham 3 .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button