گیتھیکا فیروز کیلئے اسلام قبول کرچکی، بھارت چھوڑنے کو بھی تیار ہے، کمال راشد کا دعوی
ممبئی (آواز نیوز)پاکستانی اداکار فیروز خان اور بھارتی اداکار ہ گیتھیکا تیواری کے درمیان مبینہ تعلقات کی افواہیں سامنے آنے کے بعد بھارت کے معروف فلمی ناقد اور اداکار کمال راشد خان نی اداکارہ کے اسلام قبول کرنے کا بھی دعوی کردیا۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دونوں اداکاروں کے درمیان تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں سامنے آرہی تھیں تاہم اب ایک قدم آگے بھارتی میڈیا پر دعوی کیا جارہا ہے ۔
ہمیں شوبزانڈسٹری میں نئے آنے والوںکو پرموٹ کرنا ہو گا :حدیقہ کیانی
کہ گیتھیکا نے اسلام قبول کرلیا ہےبھارتی اداکار اور ناقد کمال راشد خان نے اپنے یوٹیوب شو کے دوران ممکنہ طور پر گیتھیکا کے فیروز خان سے شادی کرنے اور اسلام قبول کرنے کے فیصلے بات کی۔
انہوں نے دعوی کیا ہے کہ فیروز خان سے شادی کرنے کے لیے گیتھیکا مسلمان بھی ہوسکتی ہیں جب کہ انہیں شبہ ہے کہ گیتھیکا مسلمان ہو چکی ہیں کیوں کہ اِنہیں برقع پہنے اور نماز پڑھتے بھی دیکھا گیا ہے۔
کے آر کے نے کہا کہ گیتھیکا ایک ہندی فلم کی شوٹنگ کیلئے لندن گئی تھیں جہاں ان کی ملاقات فلم میں معاون مسلمان اداکار فیروز خان سے ہوئی، پہلی بات تو یہ ہے کہ جس ہدایت کار نے اس فلم میں مسلمان اداکار کو کاسٹ کیا اس نے اس طرح اپنے پیسوں کو ضائع کردیا ہے کیوں کہ ایسی صورت میں اس ہدایت کار کی فلم بھارت میں ریلیز نہیں ہوسکتی۔
بھارتی ناقد نے کہا کہ ایسا کیا ہوا کہ بالی وڈ اداکارہ گیتھیکا فیروز کے پیار میں پاگل ہوگئی ہے، گیتھیکا فیروز کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے، وہ ہندو مذہب ہی نہیں بھارت بھی چھوڑنے کو تیار ہے۔