ہالی ووڈ کی پہلی سُپر اسٹارمارلن منرو کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹیزر جاری
مارلن منرو 36 برس کی عمر میں اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں
نیویارک(آواز نیوز)ہالی ووڈ کی مقبول ترین، خوبرو اور پہلی سپر اسٹار کا درجہ رکھنے والی آنجہانی اداکارہ، گلوکارہ اور بولڈ ماڈل مارلن منرو پر بنائی گئی فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 1950 میں دنیا کے کروڑوں افراد کے دلوں اور ہالی ووڈ فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی خوابوں کی شہزادی مارلن منرو کی بائیوپک میں ہالی ووڈ انڈسٹری میں ان کا عروج، ان کی زندگی میں پیش آنے والے یادگار واقعات اور ان کی نجی زندگی کے دکھ بھری لمحات کو فلمایا گیا ہے۔
آنجہانی اداکارہ پر بننے والی فلم’بلانڈ‘ 2000 میں جوائس کیرل اوٹس کی جانب سے تحریر کردہ ناول کی کہانی پر مبنی ہے۔
مغرب میں پاکستانی بچوں کیلئے مس مارول بڑی بات ہے:نمرہ بچہ
جس کے ہدایتکار اینڈریو ڈومینک ہیں جبکہ فلم میں ہالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ ’اینا ڈی آرماس‘ نے مارلن منرو کا کردار ادا کیا ہے۔
کیوبا سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اینا ڈی آرماس نے بتایا کہ انہیں ماریلن منرو کے لہجے میں مہارت کے ساتھ مکالموں کی ادائیگی سیکھنے میں 9 مہینے لگے اور انہوں نے اس پر بےحد محنت کی۔
مارلن منرو پر بننے والی فلم ”بلانڈ“ کو 23ستمبر 2022 میں نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گا جبکہ گزشتہ روز یوٹیوب پر جاری ہونے والے اس فلم کے ٹیزر کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ36 سالہ مارلن منرو1962 میں اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں کہا جاتا ہے کہ اداکارہ کی موت حد سے زیادہ نیند کی گولیاں کھانے سے ہوئی تھی۔
انہوں نے بےحدکم وقت میں 3 شادیاں کی تھیں جو ناکام رہیں اور ان کی طلاق ہوگئی۔مسلسل شادیوں کی ناکامی کی وجہ سے انہوں نے ضرورت سے زیادہ شراب نوشی اور منشیات کا استعمال شروع کر دیا تھا۔
جس وجہ سے انہیں متعدد بار ہسپتال بھی داخل کرایا گیا تھا، مارلن منرو اس وقت کی پہلی ہالی ووڈ سپر اسٹار اور بولڈ اداکارہ تھیں اور ان کی خوبصورتی کے دنیا بھر میں خوب چرچے تھے۔
Hollywood first superstar Marilyn Monroe has been released