ریڑھ کی ہڈی کی وجہ سے ڈاکٹرز نے بچپن میں ڈانس سے منع کر دیا تھا، ہریتک روشن
ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ اداکار رتیک روشن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن میں ڈاکٹرز نے ریڑھ کی ہڈی میں مسئلے کی وجہ سے ڈانس اور اداکاری کرنے سے منع کر دیا تھا۔
اپنے ایک انٹرویو میں اپنے بچپن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے اسکول کا زمانہ بہت تکلیف دہ تھا انہیں اسکول میں بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا، وہ بےحد کم گو اور شرمیلے تھے
ان کے دوست بھی نہیں تھے اور وہ اسکول سے آکر رویا کرتے تھے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈاکٹرز نے بتایا کہ وہ ریڑھ کی ہڈی کے مسائل کے سبب ڈانس بھی نہیں کرسکتے، جبکہ انہیں یہ کہہ دیا گیا تھا کہ وہ اسی سبب اداکار بھی نہیں بن سکتے
جس کی وجہ سے وہ مزید صدمے کا شکار ہوگئے تھے۔
بھارتی ٹی وی کی سینئر اداکارہ وینا کپور کو بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر قتل کر کے لاش دریا میں بہا دی
تاہم ہرتیک نے ہار نہ ماننے کا مضبوط ارادہ کرتے ہوئے ہر مشکل پر قابو پایا اپنی ذہنی اور جسمانی صحت کیلئے خوب محنت کی اور صحتیاب ہوکر ڈانس اور اداکاری کا بھی آغاز کیا۔
Hrithik Roshan Life Story in Urdu | Bollywood News in Urdu | Hrithik Roshan – Biography