شوبز

جوبن نوٹیال سیڑھیوں سے گِر کر زخمی ہوگئے

ممبئی(آواز نیوز) بالی ووڈ کے مدھر آواز کے مالک گلوکار جوبن نوٹیال سیڑھیوں سے گِر کر زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبن نوٹیال ممبئی میں سیڑھیوں سے گِر پڑے تھے جس کے بعد وہ زخمی ہوگئے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔

گلوکار کے منیجر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اس حادثے میں جوبن کے سر پر چوٹیں آئی ہیں، اس کے علاوہ ان کی دائیں کہنی اور پسلیاں فریکچر ہوگئی ہیں۔

جوبن نوٹیال کا طویل آپریشن ہوا جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ہاتھ زیادہ نا ہلانے کا مشورہ دیا ہے۔دوسری جانب گلوکار کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ پر ہسپتال سے تصویر اور اپنی طبیعت سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں جوبن نے مداحوں کی جانب سے دعائیہ پیغام کےلئے شکریہ ادا کیا، انہوں نے لکھا ‘خدا مجھے اوپر سے دیکھ رہا تھا، اور اسی نے اس جان لیوا حادثے میں میری جان بچائی۔

اداکارہ سجل علی بھارت میں گھر بنانے کی خو اہاں

جوبن نے بتایا کہ انہیں ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے اور وہ صحتیابی کے مراحل میں ہیں۔

Joban Nautiyal fell down the stairs got injured | Latest News in Urdu | Singer Jubin Nautiyal Fell From Stairs Injured Singer Rushed To Hospital In Mumbai | Bollywood Tadka

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button