شوبز

کاجول کی والدہ شدید علیل، آئی سی یو میں داخل

ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ اور کاجول کی والدہ تنوجا کو شدید علالت کی وجہ سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کاجول کی والدہ تنوجا کی طبیعت کافی بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں ایمرجنسی میں جوہو کے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی سی میں داخل کردیا۔

بگ باس کی فاتح روبینہ دلیک کے ہاں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کاجول کی والدہ مختلف امراض میں مبتلا ہیں جن کی وجہ سے ان کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی، ڈاکٹرز کے مطابق اب لیجنڈری اداکارہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب ابھی تک کاجول یا اجے دیوگن کی جانب سے لیجنڈری اداکارہ تنوجا کی صحت سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Kajol’s Mother Critically Ill Admitted To ICU.Showbies News in Urdu.Bollywood Veteran Actress Tanuja Hospitalised, Kajol Mother ICU Health Update .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button