کنگنا رناوت پر ہجوم کا حملہ، خاتون نے بولنے سے پہلے سوچنے کا مشورہ دیدیا
ہماچل پردیش سے پنجاب پہنچی تو ہجوم نے گھیر کر حملہ کیا، ،جان سے مار دینے کی دھمکی دی
اگر پولیس نہ ہوتی تو ہجوم مجھ پر حملہ آور ہوجاتا، ایسے کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، اداکارہ
ممبئی (آواز نیوز)بالی ووڈ کی کوئن کنگنا رناوت کی گاڑی کو بھارتی پنجاب میں ہجوم نے گھیرلیا اور ایک خاتون انہیں بولنے سے پہلے سوچنے کا مشورہ دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت جنہوں نے حال ہی میں کسانوں سے متعلق 3 قوانین کی منسوخی پر اعتراض کیا تھا، انہوں نے اپنی گاڑی پر پنجاب میں کسانوں کے ہجوم کے حملے کا الزام لگایا ہے۔بالی ووڈ کی کوئن نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اسٹوری شیئر کی ہے، جس کے مطابق پنجاب میں متعدد مظاہرین پر مشتمل ہجوم نے ان کی کار کو گھیر لیا۔
Kangana ranaut news Youtube Video
ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں کنگنا رناوت نے بتایا کہ ’جیسے ہی میں پنجاب میں داخل ہوئی، ایک ہجوم نے میری گاڑی پر حملہ کردیا، وہ کہہ رہے تھے ہم کسان ہیں۔
ویڈیو کلپ میں ہجوم کو مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے تاہم اس کا باقی حصہ ناقابل فہم ہے۔ایک اور ویڈیو میں کنگنا رناوت نے بتایا کہ وہ ہماچل پردیش سے پنجاب پہنچی تو ایک ہجوم نے انہیں گھیر لیا، جو خود کو کسان کہہ رہے تھے۔
انہوں نے مجھ پر حملہ کیا، مجھے گندی گالیاں دیں اور جان سے مار دینے کی دھمکی بھی دی، اس ملک میں سرعام ہجوم حملہ آور ہورہے ہیں۔
انہوں نے اس صورتحال کو ناقابل یقین قرار دیا اور خدشہ ظاہر کیا کہ اگر ان کے پاس سیکیورٹی نہ ہوتی تو کیسا ہوتا؟۔ بالی ووڈ کی کوئن نے کہا کہ اتنی ساری پولیس میں بھی میری گاڑی کو نکلنے نہیں دیا جارہا تھا۔
کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبروں کی تصدیق ہوگئی
میں پوچھتی ہوں کیا میں سیاستدان ہوں یا کوئی پارٹی چلاتی ہوں؟ یہ ناقابل یقین ہے۔انہوں نے دعویٰ کے ساتھ یہ بھی کہا کہ لوگ سیاسی وجوہات کے باعث ان کا نام استعمال کررہے ہیں، اگر پولیس نہ ہوتی تو ہجوم مجھ پر حملہ آور ہوجاتا، ایسے کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔