شبانہ اعظمی نے کنگنا رناوت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
لاہور (آواز نیوز) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے حجاب سے متعلق متنازع بیان دینے پر کنگنا رناوت کو کرارا جواب دےدیا۔
کنگنا رناوت نے بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر جاری تنازع پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’اگر آپ ہمت دکھانا چاہتے ہیں تو افغانستان میں برقع نہ پہن کر دکھائیں۔
اداکارہ نے کہا تھا کہ ’آزاد ہونا سیکھیں، خود کو پنجرے میں بند نہ کریں‘ ۔اب شبانہ اعظمی نے کنگنا رناوت کی انسٹا اسٹوری کا اسکرین شاٹ لیکر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر پوسٹ کیا ہے۔
Kangana Ranaut news on hijab Video
شبانہ اعظمی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اگر میں غلط ہوں تو مجھے درست کریں لیکن افغانستان ایک تھیوکریٹک ریاست ہے اور جب میں نے آخری بار چیک کیا تھا کہ بھارت ایک سیکولر جمہوریہ تھا۔‘
شوبزمیں مخالفت بہت زیادہ ہے: راﺅایشا عمران
بالی ووڈ اداکارہ کے اس کرارے جواب پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ان کی حمایت کرتی نظر آرہی ہے جبکہ کنگنا رناوت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔