شوبز

پی ٹی وی بولان کا معذوروں کے عالمی دن پر خصوصی لائیو شو

ڈاکٹر مہوش لہڑی کی مضبوط قوت ارادی اور مسلسل جدوجہد ۔پی ٹی وی ہوم کے لیے عبدالمنان دہوار کی اُردو ادبی سیریز۔ جاوید شاہ کا اگلا حدف کاووبوائے ٹیلی فلم۔ ناظرین کو ڈرامہ پڈی کا شدت سے انتظار۔ یہ ہیں آج کے موضوعات

Khalid Hussain columns
Khalid Hussain

پی ٹی وی بولان کی جانب سے معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر پشتو ، بلوچی اور براہوئی ٹائم میں لائیو شوز پیش کئے گئے ان شوز میں میراحمد کاکڑ کی پروڈکشن میں سلیم بلوچ ، غلام فاروق شاہوانی کی میزبانی میں ڈاکٹرمہوش لہڑ ی (میڈیکل آفیسر فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کوئٹہ ) ریاض بلوچ ( چیف ایگزیکٹیو ٹی ایس او) نے بطور مہمان شرکت کی اس شو میں صوبے کے معذوروں کے مسائل ومشکلات ، تعلیمی سہولیات ، ذرائع روزگار سمیت اُن کے معاشرتی حقوق پر بات کی گئی ۔

PTV Special Show in Bolan

اس شومیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر معذوروں کودی جارہی سہولیات ، قوانین ، بحالی کی کوششوں پر بات چیت کی گئی اس شو میں لائیو کالز کے ذریعے ناظرین نے بھر پور شرکت کی اور معذوروں کے معاشرتی حقوق اور شہریوں کے فرائض سمیت حکومتی اقدامات پر اظہار خیال کیا۔

PTV Special Show in Bolan

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر مہوش لہڑی جوکہ قوت سماعت سے محروم ہونے کے باوجود بھی اُنہوں نے اپنی اس محرومی کو اپنی کمزوری نہیں بنا یا اور اپنی مضبوط قوت ارادی ، مسلسل جدوجہداور والدین کے تعاون سے ناصرف اپنی تعلیم مکمل کی بلکہ ضلع کچھی سے معذور کوٹہ کی بجائے میرٹ پر میڈیکل کی سیٹ حاصل کی بعدازاں اُنہوں نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن سے میرٹ پر کامیابی حاصل کی اور اس طرح وہ میڈیکل آفیسر تعینات ہوئیں جوکہ بلاشبہ پورے صوبے کے لیے قابل فخر ہیں اُن کی شاندار کارکردگی اور مضبوط قوت ارادی اور جہد مسلسل باعث تقلید ہے ۔

PTV Special Show in Bolan

ویلڈن ڈاکٹر مہوش لہڑی ان لائیو شوز میںریاض بلوچ بھی شریک تھے جو بابائے بلوچستان موومنٹ ( امداد باہمی معذواران)کے بانی بھی ہیں اُنہوں نے معذوروں کی فلاح اور حقوق کے حصول کے لیے انتھک کوششوں کا بیڑہ اُٹھا رکھا ہے اور وہ اپنی ان کوششوں میں کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں ریاض بلوچ اس کارخیر کو کامیابی سے جاری رکھنے کے لیے کوشاں اور پُرعزم ہیں۔ہماری دعائیں ہمیشہ ریاض بلوچ کے ساتھ ہیں اور اُن کی کوششوں پر اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ویلڈن ریاض بلوچ ۔

PTV Special Show in Bolan

قارئین ۔ بات کرتے ہیں پی ٹی وی کے سینئر پورڈیوسر عبدالمنان دہوار کی ہدایات میں نیٹ ورک کے لیے تیار کئے گئے اُردو ادبی سیریزکی جو کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی زندگی اور اُن کی ادبی خدمات پر پیش کیا جارہا ہے اس سیریز کی ریکارڈنگ گزشتہ کچھ عرصہ جاری رہی عثمان فانی ا س سیریز کی تیاری میں بطور ایسوسی ایٹ پروڈیوسر کام کررہے تھے اس سیریز کے پہلے مرحلے میں شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کی زندگی ، شاعری ، پیام اقبال جیسے موضوعات پر ریکارڈنگ اسپیل جاری رہا جب کہ دوسرے مرحلے میں تقاریر کے مقابلے اور اقبال ڈے کی مناسبت سے پروگرام شامل تھا صوبے کے نامور شعراءاور ادبی شخصیات سے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی زندگی ، شاعری اور پیغام اقبال سے متعلق خیالات ریکارڈ کئے گئے۔

PTV Special Show in Bolan

ان شخصیات میں سرور جاوید،غلام سرور بروہی ،احمد وقاص کاشی ،میڈم تسنیم صنم ، میڈم فرحانہ ناز ، میڈم صائمہ ہاشمی شامل تھیںاس سیریز میں علامہ اقبال کی زندگی، شاعری پیام اقبال کے موضوعات پر تقریری مقابلہ منعقد کروایا گیا ۔

PTV Special Show in Bolan

اس مقابلے میں کوئٹہ کے گرلز اور بوائز سکولوں کے طلباءو طالبات نے حصہ لیا ان مقابلوں میں ججز کے فرائض صوبے کے نامور شاعر سرورجاوید ، میڈم تسنیم صنم اور سید وصی اختر تھے اس پروگرام کو میڈم شازیہ نے تحریر کیا اور میزبانی کے فرائض رابعہ نذیر نے انجام دیئے اس مقابلے کے مہمان خصوصی محتسب عالیٰ کے جج احمد وقاص کاشی تھے۔

جس نے پروگرام کے آخر میں پی ٹی وی بولان کی جانب سے پوزیشن حاصل کرنے والوں ٹرافیوں سمیت اُن طلباءو طالبات میں بھی اسناد تقسیم کی گئیں جنہوں نے مقابلوں میں شرکت کی تھی یہ پروگرام پی ٹی وی ہوم پر پیش کیا جائے گا جی ایم پی ٹی وی کوئٹہ محمد ایوب بابئی ، پروگرام منیجر سید فہیم الدین شاہ ، پی ٹی وی بولان ہیڈ جواد علی ہزارہ اور پروگرام پروڈیوسر عبدالمنان دہوار نے مقابلے میں شرکت کرنے اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءو طالبات کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تقریب کی تصاویر فراہم کرنے پر پی ٹی وی کے سینئر کیمرہ مین علی گلاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ پی ٹی وی بولان کے سینئر پروڈیوسر جاوید شاہ کی نئی ٹیلی فلم نکاح نامہ کی ریکارڈنگ ختم ہوچکی ہے اس سے قبل جاوید شاہ نے حلیم مینگل کی 13 اقساط پر مشتمل بلوچی ڈرامہ سیریل صباءکا کوئٹہ کا اسپیل مکمل کرلیا ہے اور آئندہ چند روز میں اس کے اگلے اسپیل کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا جائے گا ۔

پی ٹی وی بولان کے بلوچی ٹائم کے لیے تیار کی جارہی جاوید شاہ کی ٹیلی فلم نکاح نامہ کو ظاہر لہڑی نے تحریر کیا ہے اور گزشتہ ہفتے اس کی ریکارڈنگ سبی میں بدستور جاری رہی اس ٹیلی فلم میں شہری علاقوں اور پڑھے لکھے معاشروں کے مقابلے میں دیہی علاقوں اور قبائلی معاشروں میں نکاح نامہ کی اہمیت کو نا سمجھنے سے متعلق ایک نئے آئیڈیے کو سامنے لایا گیا ہے اگر یہ کہا جائے کہ ظاہر لہڑی نے جس موضوع پر قلم کشائی کی ہے وہ بلوچی آئیڈیا ز سے ہٹ کر بالکل ایک نیا آئیڈیا ہوگاجس سے صوبے کے دیہی علاقوں اور قبائلی معاشروں کے تمام افراد میں اس شعور کو اُجاگر کیا جاسکے گا کہ جس سے موجودہ دور میں شادی کے بندھن میں نکاح نامہ کی اہمیت کو سامنے لایا جائے اگر یہ کہاجائے کہ قبائلی معاشروں اور دیہی علاقوں میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کے لیے صرف نکاح خواں، گواہوں اور عزیز واقارب کی موجودگی کو اہمیت دی جاتی ہے۔

جب کہ نکاح نامے کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی جب کہ شہری علاقوں اور پڑھے لکھے معاشروں میں اس پر خاص توجہ دی جاتی ہے اور نکاح نامہ باقاعدہ طور پررجسٹرڈ کیا جاتا ہے ظاہر لہڑی کا یہ نیا آئیڈیا اسی کے گرد گھومتا ہے جس میں ایک ایسا نوبیاہتا جوڑا نکاح نامہ کی موجودگی کے بغیر شہر منتقل ہوتاہے اور مشکلا ت کا شکار ہوجاتا ہے ،اس ٹیلی فلم کی عکاسی پاکستان ٹیلی ویژن کے نامور اور تجربہ کار کیمرہ مین حاجی احمد حسین اور اُن کی ٹیم نے کی ہے۔

یہ فلم عنقریب پی ٹی وی بلوچی ٹائم میںپیش کی جائے گی اس کی اہم کاسٹ میں ظاہر لہڑی ، حلیم مینگل، حمید بلوچ ، ذاکرہ بلوچ ، جاوید جمال ،رفیق شاد، لالا صمد عثمانی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں اس فلم میں جہاں پاکستان ٹیلی ویژن کے منجھے ہوئے فنکار شامل ہیں وہاں نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ ذاکرہ بلوچ بھی شامل ہیں ذاکرہ بلوچ کے بارے میں بتاتا چلوں کہ اُنہوں نے حال ہی میں جاوید شاہ کی میگا ڈرامہ سریل صباءمیں اہم کردار بڑی محنت اور خوبصورتی سے ادا کیا ہے۔

یقینا ذاکرہ بلوچ پی ٹی وی بولان اور پی ٹی وی کوئٹہ کے لیے اچھا اضافہ ہیں اُن کی شاندار فنی صلاحیتوں سے پی ٹی وی بولان کے ناظرین محضوظ ہوں گے۔ جاوید شاہ نے اپنے نئے آئیڈیے کے بارے بتا یا ہے کہ پی ٹی وی بولان کے بلوچی ٹائم کے ناظرین کو عنقریب ایک کاووبوائے ٹیلی فلم کی تیاری کی ایک نئی خوشخبری دوں گا اور ایک نئے اور دلچسپ آئیڈیے کی تیاری پر کام شروع کروں گا ۔

قارئین اعجاز احمد بلوچ کا سنگل براہوئی ڈرامہ پھڈی بالکل مکمل کیا جاچکا ہے گزشتہ روز اعجاز احمد بلوچ نے بتا یا کہ ڈرامے کی ایڈیٹنگ اور مکسنگ پر کام مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ پرومو بھی تیا رکیا گیا ہے جوکہ گزشتہ ہفتے سے آن ائیر ہے اور ناظرین کو ڈرامے کا شدت سے انتظار بھی ہے اس سلسلہ میں اعجاز احمد بلوچ نے بتا یا ہے کہ ڈرامہ بہت جلد براہوئی ٹائم میں پیش کردیا جائے گا ۔

اس ڈرامے کے اہم کرداروں میں سینئر اداکار عبداللہ غزنوی ، منظور صابر ، علی سمالانی ، کہکشاں خان ، بلقیس شاہوانی، نواز سائل اور نئے فنکار وں میں ثناءاللہ ، لعل محمد بنگلزئی شامل ہیں ڈرامے کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر فہیم شاہ ہیں جب کہ فرحان اطہر منگی نے اسے بہت بہترین ایڈٹ کیا ہے اس ڈرامے کی ریکارڈنگ کو کامیاب بنانے آڈیوانجنیئر محی الدین کاکڑ، پروڈکشن اسسٹنٹ منظور شاہوانی اور شبیر شہزاد بھی انتھک کوششیں بھی قابل ذکر ہیں۔ سینئر پورڈیوسر شمس اللہ کاکڑ کی 13 اقساط پر مشتمل نئی پشتو ڈرامہ سیریل د خوشحالی اُشکی جسے پائیدین لائق نے تحریر کیا ہے۔

لوک میلہ اسلام آباد میں اختتام پذیر، بلوچستان کے فنکاروں کی پروفارمنس

اس کی کاسٹ میں کلیم اللہ اچکزئی، زبیر اچکزئی ، فرزانہ آفریدی ، تانیہ خان، پروین رانی ،زرغون خان ، نجیب اللہ خوشدل ، سیدامان شاہ ، نورخان ،فاروق سائل شامل ہیں اس سیریل کی ریکارڈنگ پر برق رفتاری سے کام جاری ہے اور پشتو ٹائم کے ناظرین عنقریب ا پنے ٹیلی ویژن اسکرین پر اس سیریل کی اقساط ملاحظہ کریں گے ۔

Khalid Hussain Columns in Urdu | PTV Special Show in Bolan | International day of persons with disabilities – Naya Din – #SAMAATV – 03 Dec 2021

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button