شوبز

ماہرہ خان کو گوری رنگت کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے، صدف کنول

کراچی(آواز نیوزوبز)انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ و سپر ماڈل صدف کنول اپنے پرانے انٹرویو کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بن گئیں۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صدف کنول کے ایک پرانے انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کو عام شکل و صورت کا قرار دیتے ہوئے ان کے گورے رنگ کو ان کی وجہ شہرت قرار دیا۔

خیال رہے کہ مذکورہ وائرل کلپ ماضی میں نجی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو کا ہے جس میں میزبان و معروف فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائی پاکستانی معاشرے میں گورے رنگ کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پروگرام میں شریک مہمانوں کی آرا جاننے کی کوش کرتے ہیں۔

ماڈل و اداکارہ آئنہ الیاس بھی اس پروگرام میں شرکت تھی اور ان کے مطابق پاکستانی معاشرے میں گورے رنگ کو اہمیت دی جاتی ہے تاہم سانولے رنگ کو بھی پسند کیا جاتا ہے اور ان کے ٹیلنٹ کی بھی قدر کی جاتی ہے۔تاہم اداکارہ و ماڈل صدف کنول کے مطابق پاکستانی معاشرے میں صرف گورے رنگ کو اہمیت دی جاتی ہے اور ہر بیٹے کی ماں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی بہو گوری ہو۔انہوں نے اپنی بات کو ثابت کرنے کے لئے اداکارہ ماہرہ خان کی مثال دی اور کہا کہ میں ماہرہ خان کو بہت پسند کرتی ہوں تاہم وہ عام شکل و صورت کی ہیں اور انہیں صرف ان کے گورے رنگ کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے۔

عدالت نے منیب بٹ کو ہتکِ عزت کیس میں 7 جون کو طلب کرلیا

دوسری جانب میزبان بھی صدف کنول کی بات سے متفق نظر آئے، تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صدف کنول کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ انہوں نے حسد کے باعث ایسا کہا ہے، ایک اور صارف کے مطابق اداکارہ احساس کمتری کا شکار ہیں اس لئے ایسا کہہ رہی ہیں۔

Mahira khan News in Urdu|

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button