شوبز

خلیل الرحمٰن قمر میرے ساتھ مزید کام کرنے کے خواہاں تھے:ماہرہ خان

لاہور (آواز نیوز)اداکارہ ماہرہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ماضی میں ان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر ان کے ساتھ مزید منصوبوں پر کام کرنے کے خواہاں تھے۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں فہد مصطفیٰ کے ہمراہ یوٹیوبر ’مورو‘ کے پوڈ کاسٹ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی اآنے والی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کی پروموشن کی۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنے کیریئر اور اس میں اآنے والے اتار چڑھاﺅ پر بھی بات کی جب کہ فہد مصطفیٰ نے بھی ڈراموں کے بجائے فلموں کو زیادہ اہمیت دینے کے معاملے سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

پوڈ کاسٹ شو کے دوران ماہرہ خان نے ایک سوال کے جواب میں خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربات بیان کیے اور بتایا کہ دونوں کا کام کرنے کا اچھا تجربہ رہا۔

انہوں نے بتایا کہ خلیل الرحمٰن قمر نے 2014 کے ڈرامے ’صدقے تمہارے‘ میں ان کی اداکاری کو سراہا اور وہ اتنے خوش ہوئے کہ وہ ان کے ساتھ ایسے ہی مزید منصوبوں پر کام کرنا چاہتے تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمٰن قمر ان کی اداکاری کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور ان کی تعریفیں بھی کیں۔ان کے مطابق ڈرامے میں انہوں نے خلیل الرحمٰن کی محبت کا کردار ادا کیا تھا جب کہ عدنان ملک نے ڈراما ساز کا کردار ادا کیا تھا۔

مقبول ترین ڈرامے ”پری زاد“ کا سیکوئل بنانے کا عندیہ

مذکورہ ڈرامے کی کہانی ڈراما ساز کی زندگی کی سچی کہانی تھی۔انہوں نے مذکورہ معاملے پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ خلیل الرحمٰن قمر ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے تھے۔

مگر پھر ان کی جانب سے ڈراما ساز کے خلاف کی گئی باتوں کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہوسکا۔ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل ان کی جانب سے خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف کی گئی باتوں کی وجہ سے انہیں کام سے ہاتھ دھونا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ جو کچھ بھی انہوں نے ڈراما ساز کے خلاف کہا، دراصل اس کی قیمت انہوں نے اپنے کام سے ہاتھ دھونے کی صورت میں چکائی اور ان کی بولنے کی وجہ سے وہ کام سے محروم ہوئیں۔

Mahira Khan news in urdu | Mahira Khan is the new British Asian Trust Ambassador

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button