170کروڑ کے اثاثوں کی خبر پر منوج باجپائی کا دلچسپ ردعمل
لاہور (آواز نیوز) بھارتی اداکار منوج باجپائی نے 170 کروڑ کے اثاثوں کی خبر پر قہقہہ لگاتے ہوئے اس کی تردید کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق منوج باجپائی نے خبر سے متعلق کہا کہ تاحال جدوجہدکررہا ہوں، کوشش ہے کہ میرے اکاﺅنٹ میں کچھ رقم آجائے۔
اداکار نے کہا کہ وہ اپنی مالی حالت کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں، ہوسکتا ہے اس خبر کے بعد میری آمدنی میں اضافہ ہوجائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری ترجیح اس وقت بھی پیسہ نہیں ہے بلکہ میرا کام ہے تاکہ لوگوں کی محبت حاصل کرسکوں۔منوج باجپائی نے یہ بھی کہا کہ کامیابی اور ناکامی سے بے
شاہ رخ خان کی فلم ”جوان“ کا ولن منظر عام پر آگیا
پرواہ ہوکر اپنی صلاحیت پر اور مستقبل کے چیلنجز پر نظر رکھتا ہوں، 170 کروڑ کے اثاثے؟ کاش ایسا ہوجاتا۔اداکار نے مزید کہا کہ اس نوعیت کی خبریں پڑھنے کے بعد پرامید ہوں کہ پروڈیوسر جلد میں معاوضہ بڑھادیں گے۔