شوبز

دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے بین الاقوامی میڈیا میں بھی چرچے

پاکستان سیمت دنیا بھر میں فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو پاکستان کی اب تک کی سب سے بہترین فلم قرار دیا جارہا ہے

دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے بین الاقوامی میڈیا میں بھی چرچے

لندن (آوازنیوز) دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے برطانیہ، بھارت اور عرب امارات سمیت دیگر بین الاقوامی میڈیا پر بھی چرچے ہیں۔ فلم کی اسٹار کاسٹ کی جاندار اداکاری، بہترین شارٹس، شاندار سنیمیٹوگرافی اور پنجابی کلچر کی عکاسی کرتے مختلف ڈریسز سمیت باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کی بھی دھوم مچ گئی۔

برطانوی اخبار نے پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو گیمز آف تھرون اور ہالی ووڈ فلم گلیڈی ایٹر کا دیسی ورڑن قرار دے دیا۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق فلم نے دنیا بھر میں پاکستانی فلموں کے لیے ایک نیا بینچ مارک قائم کردیا ہے۔

راکل پریت سنگھ نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

قطر کے میڈیا کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ فلم کا شاندار پریمیئر ہی اس بات کا ثبوت ہے کہ فلم قطر میں سپر ہٹ رہی جب کہ سعودی میڈیا نے فلم کو پاکستانی تاریخ کا بہترین پراجیکٹ قرار دیا ہے۔

، فلم نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے اب تک ساڑھے 62 کروڑ روپے سمیٹ لیے۔

Maula Jatt International Media Publicity News | Showbiz News | The Legend of Maula Jatt | UK & USA Record Broken | 100 Crore Business

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button