شوبز

میشا شفیع کو کینیڈا سے بذریعہ ویڈیو لنک جرح کی اجازت مل گئی

یہ بہترین وقت ہے عدالتوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع ہو،سپریم کورٹ

اسلام آباد (آوازنیوز)گلوکار علی ظفر کے خلاف ہراسانی کیس میں گلوکارہ میشا شفیع کو بذریعہ ویڈیو لنک جرح کی اجازت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ یہ بہترین وقت ہے کہ عدالتوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع ہو۔

سپریم کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کی علی ظفر کے خلاف ہراسانی کیس کی سماعت ہوئی۔اس دوران سپریم کورٹ نے میشا شفیع کی کینیڈا سے بذریعہ ویڈیو لنک جرح کی درخواست منظور کرتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالت کا اپنے ریمارکس میں کہا کہ میشا شفیع نے کینیڈا میں مقیم ہونے پر بذریعہ ویڈیو لنک جرح کی درخواست کی، میشا شفیع 2016 سے کینیڈا میں مقیم ہیں، 2بچوں کی والدہ ہیں، میشا شفیع کو محض ایک بیان کی ریکارڈنگ کےلئے پاکستان آنے کی ضرورت نہیں۔

عالیہ بھٹ کی نئی تصویر نے سب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

سپریم کورٹ نے کہا کہ میشا شفیع کوجرح کےلئے کینیڈا میں پاکستانی سفارتخانے جانے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ پچھلے 8 ماہ سے میشا شفیع سے جرح ہو رہی ہے۔

بدقسمتی سے جرح میں تاخیری حربوں سے متاثرہ فریق پر دبا ڈال کر بیان بدلوانے کی کوشش کی جاتی ہے، جرح کے دوران جج کو خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھنا چاہیے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ جج اگر محسوس کرے کہ جرح کا حق غلط استعمال ہو رہا ہے تو اسے مداخلت کرنی چاہیے۔دوسری جانب جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے تحریر کیے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جنسی ہراسانی کیس میں میشا شفیع کا بیان اہمیت کا حامل ہے۔

عدالت میں بیان ریکارڈنگ کے لیے میشا شفیع کی ورچوئل موجودگی بھی کافی ہے۔سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ یہ بہترین وقت ہے کہ عدالتوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع ہو۔

Meesha Shafi Rape Case News in Urdu | Showbiz News in Urdu | Naya Pakistan – Meesha Shafi-Ali Zafar: alleged sexual harassment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button