مداح مہوش حیات کو’ ’ونڈر وومن“ میں دیکھنے کے خواہاں
کراچی (آواز نیوز)حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی ویب سیریز ’مس مارول‘ میں شاندار اداکاری دکھانے کے بعد مداحوں کو امید ہے کہ مہوش حیات کو اب ہولی وڈ سپر ہیرو وومن فلم ’ونڈر وومن‘ میں بھی کاسٹ کیا جائے گا۔
’ونڈر وومن‘ بھی مارول اسٹوڈیو کی ہی فلم ہے، جس میں اسرائیلی نڑاد امریکی اداکارہ گال گدوت مرکزی کردار یعنی ’ونڈر وومن‘ ادا کرتی آئی ہیں۔
اب تک مذکورہ سیریز کی دو فلمیں سامنے آ چکی ہیں، جس میں گال گدوت کے کام کو سراہا گیا، تاہم ویب سیریز ’مس مارول‘ میں مہوش حیات کی اداکاری دیکھنے کے بعد کئی مداحوں نے خواہش ظاہر کی کہ اب پاکستانی اداکارہ کو اسرائیلی اداکارہ کی جگہ کاسٹ کیا جائے۔ٹوئٹر پر متعدد مداحوں نے مہوش حیات کو گال گدوت کا بہتر نعمل البدل قرار دیتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ انہیں ’ونڈر وومن‘ میں کاسٹ کیا جانا چاہیے۔
سجل اور احد نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے تعلق ختم کردیا
مداحوں نے جہاں مہوش حیات کو سپر ہیروئن ونڈر وومن کے روپ میں دیکھنے کی خواہش ظاہر کی، وہیں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ گال گدوت بھی اچھی اداکارہ ہیں، تاہم اب وقت آگیا ہے کہ مہوش حیات کو سپر ہیروئن بنایا جائے۔