شوبز
مہوش حیات کی دبئی میں ہیلی کاپٹر اڑانے کی ویڈیو وائرل
مہوش حیات ان دنوں اپنے بھائی اور دوستوں کے ہمراہ دبئی میں چھٹیاں منا رہی ہیں
دبئی ( آوازنیوز ) پاکستانی خوبرو اداکارہ مہوش حیات کی دبئی میں ہیلی کاپٹر آڑانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر اپنے دبئی کے دورے کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں جس میں انہیں ہیلی کاپٹر آڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پوسٹ کے کیپشن کی میں انہوں نے لکھا کہ خواتین و حضرات آپ کی کیپٹن آپ سے مخاطب ہے ۔ پوسٹ پر کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے پاکستانی فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائی، کوریوگرافر عظمیٰ ذکریہ اور بھارتی ہدایت کار مکل ابھینکر نےبھی تعریف کی۔
شمیتا شیٹی نے عامر علی کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبروں کو غلط قرار دےدیا
واضح رہے کہ مہوش حیات ان دنوں اپنے بھائی اور دوستوں کے ہمراہ دبئی میں چھٹیاں منا رہی ہیں، جہاں انہوں نے مہم جوئی سرگرمیاں کا انتخاب کرتے ہوئے ہیلی دبئی کے ذریعے ہیلی کاپٹر اڑا کر دبئی کی سیر کی اور دبئی کے فضائی مناظر دیکھے۔