شوبز
مشن امپاسبل 7 ڈیڈ ریکننگ 23جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
فلم کے ٹریلر سے کہانی کے بارے میں اندازہ لگانا مشکل ہے مگر بظاہر یہ کسی قسم کے بائیولوجیکل ہتھیار کے گرد گھومتی ہے
لاس اینجلس(آواز نیوز ) ناممکن کو ممکن بنانے کےلیے ٹام کروز کی پھر واپسی، مشن امپاسبل کے ساتویں سیکوئل ڈیڈ ریکننگ 23جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔مشن امپاسبل سیریز کی 7 ویں فلم کے ٹریلر میں ٹام کروز ایک بار پھر سانسیں روک دینے والے اسٹنٹ کرتے نظر آئے ہی۔
مشن امپاسبل ڈیڈ ریکنگ پارٹ 1 کی شوٹنگ کورونا وائرس کی وبا کے باعث کافی عرصے تک تعطل کا شکار رہی اور اب یہ 14 جولائی 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔
مشن امپاسبل 7 میں ٹام کروز کے ساتھ ان کی ٹیم میں شامل ربیکا فرگوسن، سائمن پیگ اور وائنگ رحمس کی بھی واپسی ہوگی جبکہ چند نئے کرداروں کو بھی متعارف کرایا جائے گا۔
فلم کے ٹریلر سے کہانی کے بارے میں اندازہ لگانا مشکل ہے مگر بظاہر یہ کسی قسم کے بائیولوجیکل ہتھیار کے گرد گھومتی ہے ۔