شوبز

فلسطینی نسل کشی پر مبنی تہلکہ خیز فلم ریلیز کر دی گئی

نیویارک(آواز نیوز) اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے فلسطینی نسل کشی اور بے دخلی پرمبنی فلم ’فرح ‘ ریلیز کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ’فرح ، حقیقی واقعات پر مبنی ہے اور اسے بہت سراہا جا رہا ہے۔

اسے 1948 کے نکبہ واقعے پر فلمایا گیا ہے جب شدت پسند یہودیوں نے ساڑھے 7 لاکھ فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل یا قتل کر کے 78 فیصد فلسطینی زمین پر قبضہ کر لیا تھا۔مذکورہ فلم کی کہانی ایک 14 سالہ فلسطینی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو گھر کے تہہ خانے میں پناہ لیتے لے کر فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم دیکھتی ہے۔

انگریزی میں میری فلم کو ڈونکی پڑھا جائے گا

حقیقی واقعات پر مبنی اس فلم کو ریلیز نہ کرنے کیلئے اسرائیلی حکومت کی جانب سے اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس شدید دباو اور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اس دباو کے باوجود نیٹ فلکس نے فلم کو ریلیز کر دیا۔فلمی شائقین کی جانب سے اسے خوب سراہا جارہا ہے جبکہ ڈیرِن سلام کی یہ فلم آردن کی جانب سے ا ٓسکرز میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کیلئے بھی منتخب ہو چکی ہے۔

Movie Farah 2022 | Latest Movie 2022 | Showbiz News in Urdu | Farah Full Movie

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button