” اینیمل“ جیسی فلموں کی وجہ سے بھارت میں فلم سازی کا کلچر تباہ ہوگیا :منوج باجپائی
ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی اینیمل جیسی فلموں کی کامیابی پر پریشان ہیں، کہتے ہیں ان کی وجہ سے بھارت میںسازیک
کلچر تباہ ہوگیا ہے۔
اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے باکس آفس کی جنونیت کے خلاف رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اگر نئی فلم یا پروجیکٹ کی منصوبہ سازی کی جائے تو فلم بنانے اور اس میں کام کرنے والوں کے منہ پر باکس آفس کے اعداد و شمار مار دیے جاتے ہیں۔
عامرخان کا فلم ”پی کے“ کی خاطر روزانہ 100 پان چبانے کا انکشاف
نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار کا کہنا تھا کہ اب یہی نمبرز بات چیت کا حصہ بن گئے ہیں۔ اب لوگوں کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کسی فلم نے 100 کروڑ یا اس سے زائد کا بزنس کیا ہے تو وہ بہت اچھی فلم ہے جو ملک میں فلموں کے تمام تقاضوں کو بھی پورا کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیسوں کی دوڑ نے ہندی فلم انڈسٹری میں آرٹ اور تخلیق کے زاویوں کو کافی حد تک نقصان پہنچایا ہے۔