شوبز

مغرب میں پاکستانی بچوں کیلئے مس مارول بڑی بات ہے:نمرہ بچہ

کراچی (آواز نیوز) اداکارہ نمرہ بچہ نے کہاہے کہ ایک پاکستانی نژاد لڑکی مارول یونیورس میں سپر ہیرو ہے۔ یہ‘ریپریذنٹیشن’کے حوالے سے کتنی بڑی بات ہے۔ یہ دراصل ریپریذنٹیشن سے بھی آگے کی بات ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ‘پہلی بار مغرب میں رہنے والے دوسری یا تیسری نسل کے تارکین وطن بچوں کے پاس اب پاپولر کلچر میں ایک سپر ہیرو ہے جو اُن کی طرح دِکھائی دیتی ہیں۔

میری سب سے بڑی خوش قسمتی مسلمان پیدا ہونا ہے، عاطف اسلم

مغرب میں رہنے والے پاکستانی بچوں کیلئے،براﺅن بچوں کے لیے یہ کافی بڑی بات ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک انٹر ویو میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مِس مارول میں اپنے کردار کے بارے میں تو‘میں بہت کچھ تو نہیں بتا سکتی لیکن یہ ضرور کہوں گی کہ میرا کردار مس مارول کے آس پاس ہی رہتا ہے۔

یہ کردار اتنا دلچسپ ہے اور اس قدر آہستہ آہستہ کھلتا ہے کہ کوئی اور تفصیل دینا کردار کے ساتھ نا انصافی ہو گی۔

Nimra Bucha Latest News in Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button