شوبز

نیلم منیر کے شوہر کی اننت امبانی کیساتھ ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس وائرل ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے‘دلچسپ تبصرے

کراچی (آ ن لائن نیوز ایجنسی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے شوہر محمد راشد کی بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں نیلم منیر کے شوہر محمد راشد کو اننت امبانی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں سیلفی بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس وائرل ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نیلم منیر نے گزشتہ روز اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جو چند ہی لمحوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

شادی کی تصاویر میں عربی جبے میں ملبوس اداکارہ کے شوہر سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے تھے۔

شردھا کپور کی فلم استری 3 اگست2027میں ریلیز ہوگی

اداکارہ کے شوہر کے بارے میں تفصیلات جاننے کے لیے بے تاب سوشل میڈیا صارفین نے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں بھی کرنا شروع کر دی تھیں۔زیادہ تر صارفین کا کہنا تھا کہ نیلم منیر نے دبئی کے کسی کاروباری شخص کے ساتھ شادی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button